9 جون 2019 - 17:13
یمنی ڈرون کی جیزان ایئر پورٹ پر بمباری

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جیزان ایئرپورٹ کو ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے جیزان ایئرپورٹ کو ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے ڈرون طیارے " قاصف 2 کے" کے ذریعہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع جیزان ايئر پورٹ پر بمباری کی ہے۔ یمنی ڈرون نے اس حملے میں یمن پر حملہ کرنے والے سعودی ڈرونز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی ڈرون اس سے قبل بھی جیزان ایئر پورٹ پر بمباری کرچکے ہیں۔

.......

/169